ملک کے11 بڑے شہروں میں کرونا کیسز میں اضافہ ماسک نہ پہننے والوں کی گرفتاریاں، نوٹیفکیشن جاری

28  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار ،نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ماسک پہننے سے متعلق اسلام آباد میں دفعہ 144 کا نفاذ فوری ہوگا اور دفعہ 144 کا نفاذ 2 ماہ تک رہے گا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ عوامی مقامات پر

ماسک نہ پہننے کی خلاف ورزی پر پولیس گرفتار بھی کرسکتی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کیلئے گائیڈ لائنز جاری کر تے ہوئے گھر سے نکلتے ہوئے ، عوامی، رش والے مقامات، سرکاری و نجی دفاتر میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا۔ بدھ کو وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا، اجلاس میں کورونا کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں سامنے آنے والے کیسز کا بھی جائزہ لیا گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کیلئے گائڈ لائنز جاری کرتے ہوئے عوامی اور رش والے مقامات سمیت سرکاری و نجی دفاتر میں فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ این سی او سی نے بازاروں، تعلیمی اداروں اور دیگر مقامات پر فیس ماسک اور دیگر ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے صوبوں کو ہدایات جاری کر دیں۔این سی او سی کے مطابق بیماری کا 80 فیصد پھیلاؤ اور مثبت کیسز کی شرح پاکستان کے 11 بڑے شہروں میں ہے جن میں کوئٹہ لاہور ملتان،راولپنڈی،پشاور،اسلام آباد، حیدر آباد، میرپور،کراچی گلگت اور مظفر آباد شامل ہیں۔این سی او سی کے مطابق مْلک بھر میں 30610 افراد کی آبادی کیلئے 4374 مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے،اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ،سیکرٹری ہیلتھ،وزارت صحت کے اعلی حکام نے شرکت کی، چاروں صوبوں کے نمائندوں نے بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔‎

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…