امت مسلمہ کا فرانس کے معافی مانگنے تک فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ ۔۔ زبردست اعلان کر دیا گیا

28  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) امت مسلمہ گستاخانہ خاکے ہٹانے اور معافی مانگنے تک فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھے۔مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ جڑانوالہ اور وہاڑی کی سیاسی شخصیات خضر عباس اور

راناصغیر نے ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر اسپیکرپنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ تمام اسلامی ممالک کو ایک نظریے پر متفق ہونا ہوگا، اسلامی ممالک کے اتحاد سے ہی مسلمانوں کو دنیا میں اپنا مقام حاصل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اسلام ایک امن پسند دین ہے، دنیا کو اسلامو فوبیا سے نکلنا ہوگا جبکہ دنیا کا امن اسلامی تعلیمات پر عمل کرکے ہی قائم رہ سکتا ہے۔اسپیکرپنجاب اسمبلی نے کہا کہ امت مسلمہ گستاخانہ خاکے ہٹانےاور معافی مانگنے تک فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، شرپسند عناصر ملک کا امن تباہ کرنے پر تلے ہیں، ہمارے دروازے ہر محب وطن اور عوام کی خدمت کرنے والوں کیلئے کھلے ہیں، پاکستان کو پرامن، ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کیلئےکردار ادا کرتے رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…