کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

28  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد (آن لائن) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کرکے فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ شفقات نے اس ضمن میں نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ۔ انتظامی حکمنامہ کے تحت

عوامی مقامات پر فیس ماسک کے بغیر نکلنے والوں کیخلاف دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت ایکشن ہوگا۔ فیس  ماسک پہننے کیلئے دفعہ ایک سو چوالیس فوری طور پر نافذالعمل ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کورونا وبا میں اضافہ کی وجہ سے فیس ماسک لازم قرار دیاگیا ۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے ملک بھر میں کرونا کے حوالے سے تازہ اعداد و شمار جاری کردئیے گئے ہیں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 افراد جان کی بازی ہار گئے جس میں ایک مریض اسلام آباد میں ایک مریض سندھ میں 05 مریض خیبر پختونخوا میں ایک مریض گلگت بلتستان میں جبکہ 06 مریض پنجاب میں کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوا ہے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 825 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ اعداد وشمار کے مطابق ملک بھرمیں مجموعی کیسز 3 لاکھ 29 ہزار 375 ہوگئی ہے جبکہ کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6ہزار729ہوگئی ہے جبکہ اب تک کرونا سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 11 ہزار 814 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں29 ہزار477ٹیسٹ کیے گئے ہیں سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں کرونا کے مجموعی طور پر 43لاکھ 47ہزار 155ٹیسٹ کئے گئے ہیں ملک بھر میں 735ہسپتالوں میں کورونا ٹیسٹ کی سہولیات موجود ہیں اور اس وقت ملک بھر کے ہسپتالوں میں کرونا کے894مریض داخل ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…