کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی کے علاقے ملیر میں کروانا وائرس کیسز سامنے آنے کے بعد 5اسکولز سیل کر دیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ملیر کے علاقے میں استاتذہ اور طلباء کےکرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سینکڑوں کرونا کیسز کی تصدیق سامنے آئی ، صورتحال کے پیش نظر پانچ سکولوں کو سیل کر دیا گیاہے، کرونا کیسز کی زیادہ تعداد سرکاری سکولوں سے رپورٹ ہوئی ہے ۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے بتایا ہے کہ اسکولوں میں ڈس انفیکٹ اسپرے کیے جانے کے بعد انہیں یکم نومبر سے ایک بار پھر تعلیمی عمل کے لیے کھول دیا جائے گا۔دوسری طرف نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی) کی جانب سے کورونا وبا کے دوران نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں جن کے تحت گھر سے نکلتے وقت،نجی و سرکاری دفاتر، پبلک مقامات،شاپنگ مالز،خریداری مراکز،عوامی اجتماعات،پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیاہے۔ گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی) کی جانب سے نئی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں کہاگیاہے کہ گھرسے باہر زیادہ رش والی جگہوں،عوامی اجتماعات پر جانے والے ہر شہری پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیاگیاہے۔ہدایات کے مطابق سرکاری و نجی دفاتر میں ماسک پہننا لازمی ہوگا،اسی طرح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی) نے صوبوں کو بھی ہدایت کر دی ہے کہ وہ ماسک پہننے کے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں،خاص طورپر بازاروں، رش والی جگہوں، عوامی اجتماعات،شاپنگ مالز،پبلک ٹرانسپورٹ اور ریسٹورنٹس وغیرہ میں جاتے وقت ہر شہری ماسک پہننے کا پابند بنایا جائے۔این سی اوسی کی ہدایت میں بتایا گیاہے کہ پاکستان کے 11بڑے شہروں میں کورونا کا مرض 80فیصد تک بڑھ گیاہے، اس حوالے سے ملک کے گیارہ بڑے شہروں میں 4ہار374مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیاہے، جس کے دوران 30ہزار610نفوس پر مشتمل آبادی کو لاک ڈاؤن کیا گیاہے، ان گیارہ شہروں میں کوئٹہ، لاہور، راولپنڈی،ملتان، پشاور، اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری،حیدرآباد، میرپور،کراچی،گلگت اور مظفرآباد شامل ہیں۔قبل ازیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے ملک بھر میں کرونا کے حوالے سے تازہ اعداد و شمار جاری کردئیے گئے ہیں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 افراد جان کی بازی ہار گئے جس میں ایک مریض اسلام آباد میں ایک مریض سندھ میں 05 مریض خیبر پختونخوا میں ایک مریض گلگت بلتستان میں جبکہ 06 مریض پنجاب میں کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوا ہے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 825 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ اعداد وشمار کے مطابق ملک بھرمیں مجموعی کیسز 3 لاکھ 29 ہزار 375 ہوگئی ہے جبکہ کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6ہزار729ہوگئی ہے جبکہ اب تک کرونا سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 11 ہزار 814 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں29 ہزار477ٹیسٹ کیے گئے ہیں سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں کرونا کے مجموعی طور پر 43لاکھ 47ہزار 155ٹیسٹ کئے گئے ہیں ملک بھر میں 735ہسپتالوں میں کورونا ٹیسٹ کی سہولیات موجود ہیں اور اس وقت ملک بھر کے ہسپتالوں میں کرونا کے894مریض داخل ہیں