لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد علی ملہی اور متاثرہ خاتون کا آمنا سامنا ‎

28  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس میں گرفتار مرکزی ملزم عابد ملہی کو متاثرہ خاتون نے شناخت کرلیا۔جیل ذرائع کے مطابق موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابدکی شناخت پریڈ مکمل ہوگئی ہے اور متاثرہ خاتون نے اسے شناخت کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ خاتون کو سخت سیکیورٹی میں کیمپ جیل لایا گیا

جہاں اس نے ملزم عابد کو شناخت کیا۔عابد ملہی14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر ہے اور اسے لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 2 نومبر کو ہونے والی سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ملزم کا دوسرا ساتھی شفقت بھی 28 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر ہے، متاثرہ خاتون شفقت کو پہلے ہی جیل میں شناخت کر چکی ہے اور اسے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ قبل ازیں لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت پیش نہ کیا جا سکا ،عدالت نے ملزم کی شاخت پریڈ کیلئے مزید مہلت دیدی ۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس کے مقدمے کی سماعت ہوئی تاہم مرکزی ملزم عابد ملہی کو پیش نہ کیا گیا۔دوران سماعت جیل نے حکام نے موقف اپنایا کہ ابھی تک ملزم عابد ملہی کی شاخت پریڈ نہیں ہوسکی اور27اکتوبر کو ہی شاخت پریڈ ہونی ہے اس لئے استدعا ہے کہ مہلت دی جائے ۔عدالت نے استدعا منظور کر تےہوئے ملزم عابد ملہی کو دو نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ واقعہ کے دوسرے ملزم شفقت کا آج ( بدھ کے روز جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت کے رو برو پیش کیا جائے گا۔‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…