وفاقی حکومت  کا اہم شخصیات کو ملنے والے تحائف کو فروخت کرنے کا فیصلہ قیمتی گھڑی بھی شامل ،  صرف گھڑی کی قیمت کتنے کروڑ روپے ہے ؟جانئے

27  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے مختلف ممالک کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات کی جانب سے پاکستان کی اہم شخصیات کو ملنے والے تحائف کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان تحائف کو توشہ خانہ میں رکھا گیا ہے اور اس میں ایک قیمتی گھڑی بھی شامل ہے

جس کی قیمت  ایک کروڑ75لاکھ روپے ہے۔کابینہ ڈویژن کے مطابق توشہ خانہ میں رکھے گئے آئٹمز کی فروخت کا عمل 4نومبر سے شروع ہوگا اور جو وفاقی حکومت اور افواج پاکستان کے دلچسپی رکھنے والے افسران ہوں گے وہ ان تحائف کو خرید سکیں گے اور اس کیلئے سیل بند بڈز23نومبر تک موصول کی جائیں گی اور ان بڈز کو 25نومبر کو کھولا جائے گا اور یہ سارا عمل کابینہ ڈویژن کے زیر نگرانی ہوگا کیونکہ توشہ خانہ سے متعلق تمام امور کابینہ ڈویژن کے ماتحت ہی آتے ہیں،یہ مختلف قیمتی تحائف وزیراعظم عمران خان،صدر عارف علوی سمیت سابق حکمرانوں کو ملے تھے،تاہم ان کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کابینہ ڈویژن ذرائع کے مطابق نیلامی کے ذریعے ان کی فروخت ہوگی اور اس میں وفاقی حکومت کے ملازمین افسران اور افواج پاکستان کے آفیسرز حصہ لینے کے مجاز ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…