لاہور (آن لائن) محکمہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے لاہور سمیت پنجاب بھر کی جامعات کو کرونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر بند کئے جانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر آنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے جامعات کی بندش کے حوالے سے کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق جامعات کے طلبا اور طالبات کو جامعات کی بندش کے حوالے سے افواہوں پر توجہ نہیں دینی چاہئے ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کیسز بڑھنے کی صورت میں جامعات کی بندش کا کوئی فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔ تاہم ہر جامعہ یونیورسٹی کی بندش کے حوالے سے صورتحال کو دیکھ کر فیصلہ کرسکتی ہے۔