اسکردو(مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کا جوش دیکھ کر یقین ہوگیا ہے آنے والے انتخابات میں جیت ان کی پارٹی کی ہوگی۔اسکردو میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
بلاول نے کہا کہ اسکردو کے جیالوں کو سلام کرتے ہیں۔ ہم نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کی نئی نسل کی جدوجہد شروع ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق دلوانے ہیں۔ ذوالفقار بھٹو نےگلگت بلتستان میں ایف سی آر کا نظام ختم کیا۔ ذوالفقار بھٹو نےگلگت بلتستان کے عوام کو آزاد کروایا۔ بےنظیر بھٹو نےگلگت بلتستان میں اصلاحات کیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آصف زرداری نے گلگت بلتستان کو “صوبے” کا درجہ دیا۔ سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ نے گلگت بلتستان کے 25 ہزار جوانوں کو روزگار دلوایا۔