اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے چغتائی لیب اور اسلام آباد ڈائیگناسٹک سینٹر کی پی سی آر رپورٹس ماننے سے انکار کردیا،دوبئی سے یہ ہدایات گزشتہ روز موصول ہوئیں جس کے بعد تمام ایئرلائنز نے یہ خبر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے عوام تک پہنچادیں۔ایئر بلیو کی جانب سے ٹویٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ دبئی کا سفر کرنے والے
افراد کو اطلاع دی جاتی ہے کہ دبئی سول ایوی ایشن نے چغتائی اور اسلام آباد ڈائیگناسٹک سینٹرز کی جانب سے جاری کردہ کورونا وائرس کی پی سی آر رپورٹس قبول نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔جبکہ دیگر لیبارٹریز جو باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ ہیں ان کی رپورٹس کودبئی میں قبول کرلیا جائے گا، دبئی حکام کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق فوری طو ر پر ہوگا۔