جزائر پر صدارتی آرڈیننس حرف آخر نہیں ،ترمیم کی جاسکتی ہے ،اٹارنی جنرل آف پاکستان کا اہم بیان

26  اکتوبر‬‮  2020

کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ میں سندھ کے جزائر کا انتظام وفاق کو دینے اور آرڈیننس کا تنازعہ ، عدالت نے نئی درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردیے، جبکہ اٹارنی جنرل پاکستان نے دلائل دیے کہ صدرارتی آرڈیننس حرف آخر نہیں ہے، ضرورت پڑنے پر سندھ حکومت کی مشاورت سے ترمیم بھی ہوسکتی ہے، عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کے بیان کو

ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے درخواستوں کی مزید سماعت 13 نومبر تک ملتوی کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں سندھ کے جزائر کا انتظام وفاق کو دینے اور آرڈیننس کا تنازعہ عدالت نے گذشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جزائر کے تنازعہ پر مزید دو درخواستیں بھی دائر کی گئی ہیں ،عدالت نے نئی درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردیے ، عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گزاروں کو درخواست کی نقول اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو فراہم کرنے کی ہدایت کی ، درخواست گزاروں کی جانب سے ڈویلپمنٹ ورک روکنے سے متعلق حکم امتناع کی استدعا کی گئی تھی دوسری جانب اٹارنی جنرل آف پاکستان نے ابتدا ئی دلائل دیے، اٹارنی جنرل آف پاکستان کا کہنا تھا کہ عدالت ، وفاق اور صوبے کے درمیان تنازعے کی سماعت کا اختیار آئین کے آرٹیکل 184 کے تحت سماعت کا اختیار سپریم کورٹ کو ہے ،وفاقی حکومت جزائر کے حوالے سے جاری آرڈیننس پر سندھ حکومت سے مشاورت کررہی ہے،سندھ حکومت کی مشاورت اور تعاون کے بغیر کوئی ترقیاتی کام شروع نہیں کئے جائیں گے،سندھ حکومت کے خدشات دور کئے جائیں گے، جزائر پر ترقیاتی کام سے قبل ماحولیات کا جائزہ لیا جائے گا اور منگریوز کو بھی محفوظ کیا جائے گا، آرڈیننس کا مقصد جزائر پر ترقیاتی کام ہیں، صدرارتی آرڈیننس حرف آخر نہیں ہے، ضرورت پڑنے پر سندھ حکومت کی مشاورت سے ترمیم بھی ہوسکتی ہے، عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کے بیان کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے درخواستوں کی مزید سماعت 13 نومبر تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…