لاہور (پ ر )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے فیصل آباد کے علاقے دو بہنوں پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آبادسے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی
جائے اور متاثرہ بہنوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر متاثرہ لڑکیوں کے بیمار والد کو بھی ہسپتال داخل کرادیاگیا۔وزیراعلیٰ نے بیمار والد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔