گیس کے ساتھ ساتھ ایل پی جی بھی مہنگی، فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ

26  اکتوبر‬‮  2020

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے، سردیوں کے آغاز پر ہی فی کلو قیمت میں دس روپیہ اضافہ کر دیا گیا ہے، ایل پی جی کی قیمت میں اضافے سے شہریوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، ایسی کوئی چیز ہی نہیں ہے جس کی قیمت کنٹرول میں آ رہی ہو، مہنگائی نے سب کا جینا دوبھر کر دیا ہے، مہنگائی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ لاہور

میں ایل پی جی کی قیمت میں مزید 10روپے اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 120 جبکہ کمرشل سلنڈر 450 روپے مہنگا ہو گیا ہے دوسری جانب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سی این جی، پاور سیکٹر اور صنعتی شعبے کیلئے گیس مہنگی کردی۔اوگرا نے ستمبر سے گیس مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔اوگرا کے مطابق کمرشل سیکٹر، تندور اور سیمنٹ فیکٹری کے لیے گیس مہنگی نہیں کی گئی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سی این جی ریجن ون کے لیے گیس 88 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور ریجن 2 کیلئے سی این جی 67 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس 66 روپے فی ایم ایم بی ٹو یو اور جنرل انڈسٹریل کے لیے گیس کی قیمت میں 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضاف کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فرٹیلائزر سیکٹر کے لیے گیس کی قیمت میں 2 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور پاور اسٹیشنز کیلئے گیس 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی۔پاور اسٹیشنز کے لیے گیس کے کم سے کم چارجز میں 518 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا ہے۔آئی پی پیز کے لیے بھی گیس 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی ہے۔ لاہور میں ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…