ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

جرائم میں نمایاں کمی  کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس میں کونسے نمبر پر آگیا؟ عالمی سطح پر بھی اعتراف

datetime 26  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کے معاشی حب کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں واضح بہتری آنا شروع ہوگئی ہے جس کا اعتراف اب عالمی سطح پر بھی ہونے لگا ہے۔رپورٹ کے مطابق کراچی کرائم ریٹ کی فہرست میں چھٹے نمبر سے ایک سو تین نمبر پر آگیا ہے۔

کرائم ریٹ میں کمی بتدریج چھ سالوں میں آئی۔سال2014 میں کراچی جرائم کے اعتبار سے دنیا میں چھٹے نمبر پر تھا۔ دنیا بھر میں سب زیادہ کرائم کی شرح  رکھنے والے شہروں میں مسیکیو 19ویں، کولالمپور 38ویں، ہیوسٹن 50ویں اور بھارتی دارالحکومت دلی 71 ویں نمبر پر ہے۔ورلڈ کرائم انڈکس کی سروے رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے 396 بڑے شہروں میں جرائم کی صورتحال پر سروے کرایا گیا۔سروے رپورٹ کے مطابق2014 میں کراچی دنیا  میں چھٹے نمبر پر تھا جہاں کرائم کی سرگرمیاں زیادہ تھیں۔ کرائم کی شرح میں بتدریج کمی سے  دو ہزار پندرہ میں کراچی 10ویں پر آگیا، دو ہزار سولہ میں 26ویں اور دوہزار سترہ میں 47ویں نمبر پر آگیا۔دو ہزار اٹھارہ میں کراچی 50ویں، دو ہزار انیس میں 71ویں اور رواں سال 103 نمبر آگیا ہے۔ اس فہرست میں وینزویلا کا دارالحکومت کاراکس پہلے اور قطر آخری نمبر  پرہے۔سب زیادہ کرائم کی شرح  رکھنے والے شہروں میں مسیکیو 19ویں پر ہے، کولالمپور 38ویں، ہیوسٹن 50ویں نمبر اور بھارتی دارالحکومت دلی 71 ویں نمبر پر ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…