لاہور (این این آئی) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ سکولز
ایجوکیشن نے سمری کابینہ کو ارسال کر دی ہے۔کابینہ کمیٹی ایجوکیٹر ریکروٹمنٹ پالیسی کی منظوری دے گی۔اس پالیسی کے تحت نئے بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز کی تعیناتی اورپہلے سے تعینات ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے پر فیصلہ ہوگا۔