منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا،پڑھئے ان کی بہادری کی عظیم داستان

datetime 26  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام  آباد (آن لائن) جرات اور بہادری کی عظیم لازوال داستان رقم کرنے والے آزاد جموں و کشمیر کے سپوت نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کا  یوم شہادت  عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔ نائیک سیف علی جنجوعہ نے مادر وطن کیلئے اپنی جان قربان کردی لیکن وطن کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دی ، ،نائیک سیف علی جنجوعہ، آزاد جموں و کشمیر کے ضلع کوٹلی کی تحصیل نکیال کے

ایک گاوں میں 25 اپریل 1922ء میں پیدا ہوئے،انہوں نے 18 سال کی عمر میں برٹش انڈین آرمی کی رائل کور میں بطور سپاہی شمولیت اختیار کی،اس دوران وہ دوسری جنگ عظیم میں چار سال بیرون ملک محاذ پر بھی تعینات رہے ، جنگ کے بعد ان کی یونٹ جالندھر اور لاہور میں تعینات ہوئی ،قیام پاکستان کے بعد وہ اپنے آبائی علاقے میں آگئے اور سردار فتح محمد کریلوی کی حیدری فورس میں شامل ہوگئے،جو بعدازاں آزاد کشمیر رجمنٹ کا حصہ بنی ، سیف علی جنجوعہ کی قائدانہ صلاحیت کو دیکھتے ہوئے انہیں نائیک کے عہدے پر ترقی دے د ی گئی ، اور بعدازاں انہیں پلاٹون کمانڈر بنا کر مینڈھر سیکٹر پر پیر کالیوا کے مقام پر دشمن کا حملہ روکنے کا حکم ملا، جہاں انہوں نے بھارتی فوج کے پورے بریگیڈ سے جوانمردی کے ساتھ مقابلہ کیا ، اور جرات اور بہادری کی لازوال داستان رقم کی ، ان کی پلاٹون نے دستیاب فائر پاور اور مختصر نفری کے ساتھ بھارتی بریگیڈ کے چار حملے پسپا کئے، نائیک سیف علی جنجوعہ نے بھارتی فوج کے وطن کی حرمنت کیلئے بے جگری اور جانبازی کی عظیم داستان رقم کرتے ہوئے 26اکتوبر 1948ء کو جام شہادت نوش کیا ، جس پر 14 مارچ 1949ء کو حکومت آزاد جموں و کشمیر نے نائیک سیف علی خان جنجوعہ کو آزاد جموں و کشمیر کا سب سے بڑا جنگی اعزاز” ہلال کشمیر ” عطا کیا، جو نشان حیدر کے مساوی ہے ، حکومت پاکستان نے آپ کی لازوال قربانی کی یاد میں 30 اپریل 2013 کو ایک یادگاری ٹکٹ بھی جاری کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…