ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

فوج کیخلاف بیان بازی جاری رہی تو چوہدری نثار میدان میں آئیں گے اور ۔۔۔ہارون الرشید نے بڑے دعوے کردئیے

datetime 26  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ فوج کیخلاف بیان بازی جاری رہی تو چوہدری نثار میدان میں آئیں گے، چوہدری نثار نوازشریف سے متعلق کچھ انکشافات بھی کرسکتے ہیں، شہبازشریف کے

راستے میں نوازشریف اور ان کی بھتیجی کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بڑا واضح پیغام ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے طے کرلیا ہے کہ شریف خاندان سیاست میں نہیں آسکتا۔جب یہ آتے ہیں بلدیاتی اختیارات نہیں دیتے، اپنی جماعتوں میں بھی الیکشن نہیں کرواتے اور پیسے لے کر ٹکٹ دیتے ہیں، کہا جا رہا ہے کہ نواز شریف سکیورٹی رسک بن گئے ہیں۔ن لیگ نے پی ڈی ایم بنانے کی سرتوڑ کوشش کی اس کا مقصد ایک ہے، نوازشریف تو واپس نہیں آئے گا، لیکن مریم نواز کو مرکزی لیڈر بنانا نوازشریف کا مقصد ہے، لیڈر وہ بن رہی ہے۔شہبازشریف کے راستے میں نوازشریف اور ان کی بھتیجی کھڑی ہے۔ یہ ممکن تھا کہ شہبازشریف اگر بھائی کے سائے سے نجات پا لیتے تو پارٹی ان کے گرد جمع ہوجاتی ۔ عمران خان بھی سب سمجھتا ہے اسی لیے مقدمے پر مقدمے بنا رہا ہے۔ہارون الرشید نے کہا کہ بلاول بھٹو کو فون کیا گیا او ر کہا گیا کہ پولیس والوں سے کہیں کہ استعفے نہ دیں، چیزیں واضح ہونا شروع ہوگئی ہیں۔بلاول بھٹو کو جو فون گیا اس کے کچھ

نتائج سامنے آرہے ہیں، بلاول بھٹو بڑا محتاط ہوگیا ہے، گلگت بلتستان الیکشن کے بارے میں بات کی اور اندازہ تھا کہ جیتنے والے پی ٹی آئی میں چلے جائیں گے، تھوڑی سی سیٹیں پیپلزپارٹی لے گی اور ن لیگ غائب ہوجائے گی۔ پیپلزپارٹی نے کہا کہ بالکل نہیں بڑا ٹف مقابلہ ہوگا۔ اس سے اشارہ دیا گیا کہ اسٹیبشلمنٹ مداخلت نہیں کریگی۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…