ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

مہنگی ادویات :مریض موت کی دہائی دینے لگے ڈاکٹر نے غریب شہری سے ڈیڑھ لاکھ روپے انجکشن منگوا لئے

datetime 26  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد ( آن لائن)حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کے بعدہسپتالوں میں داخل مریضوں کا علاج عذاب بن گیا ہے ۔مہنگی ادویات خریدنے کی سکت نہ رکھنے والے غریب شہری موت کی دہائی دینے لگے۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے

دارالحکومت مظفر آباد سے تعلق رکھنے والے شہری اورنگزیب نے بتایا کہ ان کی اہلیہ چندہ بی بی کینسر کے مرض میں مبتلا ہے اور کئی مہینوں سے پمز ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کینسر کاعلاج انتہائی مہنگاہے تاہم حکومت کی جانب سے ادویات مہنگی ہونے سے خریدنے کی سکت بھی ختم ہوگئی ہے ،مہنگی ادویات کی وجہ سے ہماری زندگی بھر کی جمع پونجی ختم ہوگئی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ پمز ہسپتال کے ڈاکٹر نے ایک دن قبل 15 روز کیلئے ادویات لکھ کر دیں جس کا میڈیکل سٹور والے نے60 ہزار کا بل تھما دیا ،اہلیہ کو روزانہ10 ہزار کا انجکشن لگتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ آج پیر کے روز اسی ڈاکٹر نے پانچ انجکشن لکھ کر دیئے ۔انہوں نے کہا کہ میں ایک غریب آدمی ہوں اور ایک ہوٹل پر کام کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہوں ،اہلیہ کے علاج کیلئے اپنی ساری زندگی کی جمع پونجی خرچ اور جائیداد فروخت کر دی ہیں ۔انہوں نے ان رابطہ نمبر 0336-0549466پر ارباب اختیار اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کی ہے ۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…