ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

3جلسوں سے حکومت لڑکھڑا گئی ، عوام نے فیصلہ سنا دیا ، کیا ہونیوالا ہے؟ن لیگ کا حیران کن دعویٰ

datetime 26  اکتوبر‬‮  2020 |

لاہو ر(این این آئی )مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ چوہان صاحب پی ڈی ایم نے ابھی تین جلسے کیے اور حکومت لڑکھڑاگئی ہے،دھمکیوں پر اتر آئے ہیں،گوجرنوالہ اور کوئٹہ جلسے کو ناکام کرنے کیلئے دونوں شہروں کا لاک ڈائون کیا گیا،لاکھوں پاکستانیوں نے جلسہ گاہ پہنچ کر بتادیا کہ ہم اس جعلی حکومت کو نہیں مانتے۔

عظمی بخاری نے فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جمہوریت کی قدر صرف جمہوریت کیلئے جیلیں کاٹنے ،جلاوطن ہونے والوں اور پھانسی پر چڑھنے والوں کو ہوسکتی ہے۔بوٹ پالش ،چمچہ گیری اور خوشامدکرنے والوں کو جمہوریت کے لفظ سے ہی نفرت ہوتی ہے‎ ،ایسے لوگ کا روزگار ہی غیر سیاسی قوتوں کے آلہ کار بن کر ہی چلتا ہے۔مٹھی بھر لوگوں کو اب بائیس کروڑ عوام کے فیصلے کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔نوازشریف کی تقریر ٹی وی پر دیکھانے کی اجازت نہیں لیکن 45مفت خور وزرااس تقریر کا ردعمل دینے آجاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے اپنے چار منشیوں کی سپیشل ڈیوٹی لگائی کہ آپ نے بس مریم نواز کو ٹارگٹ کرنا ہے،اگر بشری بی بی کی عزت کا خیال ہے تو مریم نواز بھی کسی کی بیٹی،بیوی اور ماں ہیں،اگر آپ مریم نواز کو عزت نہیں دینگے تو بشری بی بی بھی ایک عام سی خاتون ہیں ۔شہباز گل،شہزاد اکبر اور فیاض چوہان کا تو کوئی سیاسی مستقبل نہیں لیکن شبلی فراز آپ اپنے والد کی عزت کا خیال کرلیں،شبلی فراز نے اپنے والد کے نام کو بھی داغ لگادیا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…