جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان خود اپنی حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں،عمران خان وزیر اعظم ہائوس میں ایک بے بس قیدی بن چکے ، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 25  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور مجلس قائمہ سیاسی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عمران خان خود اپنی حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں۔ نااہل حکومتی ٹیم سے کوئی تبدیلی نہیں لاسکتے ۔ عمران خان حکومت کٹھ پتلی حکومت ہے۔عمران خان وزیر اعظم ہاوس میں ایک بے بس قیدی بن چکے ہیں۔ ان کو لانے والے ملک کا بیڑا غرق کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

عمران خان پریشان ہیں کہ موجودہ حالت میں کیا کریں۔ جسٹس فائز عیسی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے نے حکومت کا چہرہ بے نقاب کردیا۔ فیٹیف کی مرضی کے مطابق مدارس کے خلاف قانون سازی کی گئی۔ لیکن انہوں نے پھر بھی اس پر اکتفا نہیں کہا اور ڈو مور کا مطالبہ کیا۔ وہ جماعت اسلامی مردان کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع سے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ ساجد انور، سید بختیار معانی اور امیر ضلع مولانا سلطان محمد نے بھی خطاب کیا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ نااہل اور ناکام حکمران کی وجہ سے قومی اداروں کے خلاف نفرتیں بڑھ رہی ہیں۔ تمام ریاستی ادارے غیر جانبدارانہ کردار ادا کریں۔ عام آدمی کے مسائل حل کرنے کیلئے حکومت کو پوری سنجیدگی سے فیصلہ کرنے کہ ضرورت ہے۔ حکومت جمہوری روایات کی پاسداری کرکے عوامی مسائل حل کریں۔جماعت اسلامی اپنے مشن کے مطابق انتخابی اور سیاسی عمل میں حصہ لے رہی ہے۔ اپنے منصوبہ عمل کے مطابق رابطہ عوام مہم چلا رہے ہیں۔ انتخابات میں حصہ اپنے نام جھنڈے اور نشان پر لیں گے۔ جماعت اسلامی کے ارکان تنظیم میں ریڑھ کی ہڈی کہ حیثیت رکھتے ہیں۔ خیبر تا کراچی عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے جماعت اسلامی ہر مخاذ پر حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرتی رہے گی۔ لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عمران خان خود اپنی حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں۔ نااہل حکومتی ٹیم سے کوئی تبدیلی نہیں لاسکتے ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…