منامہ(آ ن لائن) مردہ قرار دیے گئے جڑواں بچے تدفین کے دوران اچانک زندہ ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بحرین میں جڑواں بچوں کی پیدائش کے بعد ایک بچے کو مردہ قرار دیا گیا جبکہ دوسرے بچے کو تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ منتقل کیا گیا تاہم کچھ دیر بعد دوسرے بچے کو بھی مردہ قرار دے کر والدین کے حوالے کر دیا گیا۔اہلخانہ کی
جانب سے دونوں بچوں کو غسل دینے کے بعد قبرستان لے جایا گیا جہاں تدفین کی تیاریاں جاری تھیں کہ اچانک بچوں نے رونا شروع کر دیا۔ بچوں کی آواز نے سب کو حیران کر دیا جس کے بعد بچوں کو فوری طور پر دوبارہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال کی انتظامیہ نے غفلت برتنے والے ڈاکٹر کو معطل کر دیا جبکہ وزارت صحت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔