اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم (ن)کے جانثار کارکن گلو بٹ نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نواز شریف ببلو اور ڈبلو کو فوری لیکر آئیں،مریم نواز قوم کی بات کریں ابو کو نہ بچائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں
نے سوشل میڈیا پر بات کرتے ہوئے کیا، شفیق بٹ المعروف گلو بٹ نے کہا کہ جب سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیاں توڑنے کے جرم میں جیل گیا تو کسی بھی پارٹی کے رہنما نے مجھے تسلیم نہ کیا اور نہ ہی میری ضمانت کے لیے کسی نے ایک روپیہ تک دیا،میں ایک جانثار کارکن تھا اور انہوں نے ذاتی مفاد پر مجھے قربان کیا اور اللہ کے فضل سے میں جیل سے جب واپس آیا تو شوگر کا مریض ہو چکا تھا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اب صرف تسبیح ہاتھ میں لیے ہر وقت اللہ اللہ کرتا رہتا ہوں،لیکن میرا ایک مطالبہ ہے کہ میاں نواز شریف قوم کے بچوں کو نہ مروائیں پہلے اپنے ببلو اور ڈبلو کو واپس لے آئیں،مریم نواز کی سیاست صرف ابو بچاؤ ہے جس کو کوئی بھی لیگی ورکر تسلیم نہیں کرتا۔