ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

’’وہ تین چیزیں جو دنیا میں سے اللہ کو پسند ہیں‘‘ حضور ؐ کا صحابہ کرام ؓ کے ساتھ ایمان افروز مکالمہ

datetime 25  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک روز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کے درمیان تشریف آوری کے دوران حضرت ابوبکر سے پوچھا: ابوبکرؓ آپ دنیا میں کیا چیز پسند کرتے ہيں؟انھوں نے جواب میں کہا حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوں۔اول: آپ کے درمیان بیٹھا رہوں دوسرے آپ کو دیکھتا رہوں تیسرے اپنے مال کو آپ پر خرچ کروں۔پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمرؓ سے دریافت کیا کہ عمرؓ آپ کیا پسند کرتے ہيں

:حضرت عمرؓ نے جواب میں کہا : حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوںاول نیکی کا حکم دوں اگرچہ کے سری طور پر ہو، دوسرے برائی سے روکتا رہوں اگرچہ سرعام ہو اور تیسرے حق بات کہوں اگرچہ سننے والوں کو کڑوی لگے۔اور پھرحضور نے حضرت عثمان ؓسے دریافت کیا کہ عثمانؓ! آپ کیا پسند کرتے ہیں:حضرت عثمانؓ نے جواب دیا : حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوں:اول لوگوں کو کھانا کھلاؤں، دوسرے سلام کو پھیلاؤں اور تیسرے رات میں ایسے وقت نماز پڑھوں جب لوگ نیند کی آغوش میں ہوں۔اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علیؓ سے دریافت کیا کہ علیؓ! آپ کیا پسند کرتے ہيںحضرت علی ؓنے جواب دیا کہ حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوں:اول مہمان نوازی کروں دوسرے گرما کے موسم میں روزے رکھوں اور تیسرے دشمن پر تلوار سے وار کروں۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوذرغفاری ؓسے دریافت فرمایا : ابوذر آپ کیا پسند کرتے ہو؟حضرت ابوذر غفاریؓ نے جواب دیا: حضور میں دنیا میں تین چیزیں پسند کرتا ہوںاول بھوک دوسرے بیماری اور تیسرے موت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سےسبب پوچھتے ہوئے کہا آپ ان چیزوں کو کیوں پسند کرتے ہو؟انھوں نے جواب دیا کہ حضور بھوک اس لیئے عزيز ہے کہ اس کے ذریعے میرا دل نرم ہوتا ہے اور بیماری اس لیئے محبوب ہے کہ اس کے ذریعے میرے گناہ معاف ہوتے ہیں اور موت اس وجہ سے عزيز ہے کہ اس کے ذریعے میں اپنے پروردگارسے ملوں گا۔اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :

میرے لیئے تمہاری دنیا سے تین چیزیں پسند کروائی گئی۔اول خوشبو، دوسری نیک عورتیں، اور تیسرے میرےآنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں رکھی گئي ہے۔اسی اثناء حضرت جبریلؑ تشریف لاتے ہیں۔اور فرماتے ہیں مجھے تمہاری دنیا سے تین چیزیں پسند ہيں:اول پیغام کو پہنچانا، دوسرے امانت کو ادا کرنا اور تیسرے مساکین سے محبت کرنا،پھر حضرت جبرئيلؑ آسمانوں کی جانب لوٹتے ہیں

اور دوبارہ زمین پر واپس آتے ہیں اور فرماتے ہيں کہ حضور اللہ رب العزت آپ کو سلام کہتے ہيں: اور ارشاد فرماتے ہيں: کہاللہ رب العزت کو تمہاری دنیا سے تین چیزیں پسند ہيں:اول ایسی زبان جو اللہ کی یاد سے تر ہو، دوسرے ایسا دل جو اللہ سے ڈرنے والا ہو اور تیسرے ایسا جسم جو مصائب اور آزمائشوں میں صبر کرنے والا ہو…!(حوالہ : صحیح اسلامی واقعات شائع کردہ جامعہ الاظہر مصر)



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…