فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے کے بعد وزیرِ اعظم، صدر اہل نہیں رہے،یہ کام نہیں کر سکتے تو حکومت گھر چلی جائے، مولانا فضل الرحمان کا دعویٰ

25  اکتوبر‬‮  2020

قلات(این این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے کے بعد وزیرِ اعظم، صدر منصب کے اہل نہیں رہے،کوئٹہ کا جلسہ ہر صورت ہوگا ،حکومت سیکیورٹی

فراہم نہیں کر سکتی تو وہ گھر چلی جائے، ہم طبل جنگ بجا چکے ہیں، پی ڈی ایم کے جلسوں سے حکومت کے اوسان خطاہوگئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ کوئٹہ کا جلسہ ہر صورت میں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت سیکیورٹی فراہم نہیں کر سکتی تو وہ گھر چلی جائے، ہم طبل جنگ بجا چکے ہیں، پی ڈی ایم کے جلسوں سے حکومت کے اوسان خطاہوگئے۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا ہے وہ بھاگنے والے نہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اس نااہل اور ناجائز حکومت کے خلاف پوری قوم میں بیداری کا سبب بن رہی ہے، اتوار کو پورا بلوچستان بشمول کوئٹہ ہمارے ساتھ مل کر نالائق حکومت کے خلاف جمع ہوگا، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے، آج ہر شخص کی چیخ و پکار آسمان کو پہنچ رہی ہے، قوم پر نااہل اور نالائق ٹولے کو مسلط کردیا گیا، عمران خان اور اس کی جعلی حکومت کامیڈی ہے، ووٹ عوام کا حق اور امانت ہے جو چوری کیا گیا، ہم نے عہد کیا ہے کہ ہر صورت عوام کی امانت کو لوٹا کر دیں گے

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…