عالمی امن کے لیے اب تک اتنے پاکستانی فوجی اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں، مسلح افواج کا اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ پرخصوصی پیغام

25  اکتوبر‬‮  2020

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان نے 28 ممالک میں 46 اقوام متحدہ کے امن مشنز میں حصہ لیا، اقوام متحدہ کے امن مشنز میں اب تک 2 لاکھ پاکستانی فوجی حصہ لے چکے ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عالمی امن کے لیے اب تک 158

پاکستانی فوجی اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق افواجِ پاکستان کی اقوامِ متحدہ کے ساتھ امن کے حوالے سے خدمات سر انجام دینے کی ایک نمائیاں اور طویل تاریخ ہے۔ پاکستان نے30ستمبر1947ء کو اقوامِ متحدہ کے امن مشن میں شمولیت اختیار کی،یہ ایک نامور دور کا آغاز تھا جس کی تاریخ بے مثال ہے۔ پاکستان کا اقوامِ متحدہ کے امن مشن کا آغاز1960ء میں ہوا جب پاکستان نے کانگو میں اقوامِ متحدہ کے آپریشنز میں اپنا پہلا دستہ تعینات کیا،پاکستان نے دْنیا بھر کے تقریباََ 28ممالک میں 2لاکھ سے زائدا فواج کے ہمراہ 46مشترکہ مِشنز میں حصہ لیا،اقوامِ متحدہ کے امن مِشنز میں 157جوانوں بشمول 24افسران نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،اس سال نائیک محمد نعیم رضا شہید کو اَقوامِ مْتحدّہ کا خصوصی میڈل عَطاء کیا گیا ہے،پاکستان اقوامِ متحدہ کے حوالے سے بہترین خدمات سر انجام دے رہا ہے،متعدد عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کی قیادت نے عالمی سطح پر پاکستان کی پْر امن فوج کی کارکردگی کو بڑے پیمانے پر تسلیم کیا ہے،پاکستانی خواتین بھی اقوامِ متحدہ امن مشن کانگو میں امن کے لئے سر گرم عمل ہیں،امریکی نائب معاون وزیر خارجہ بھی پاکستانی خواتین سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے،ایلس ویلز نے پاکستانی خواتین کے امن کردار کو سراہا،پاکستانی خواتین کا کردار نہایت متاثر کن، امن کے لئے خدمات کلیدی ہیں،اقوامِ متحدہ چھتری تلے تاحال83پاکستانی خواتین امن مشن کا حصہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان 19جون2019میں کانگو میں خواتین دستے تعینات کرنے والا پہلا ملک ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…