جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت کے جانے کے دن قریب آچکے، اسلام آباد جانے کی کال؟ مریم نواز نے کارکنوں سے عہد لے لیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈال کر بنائی گئی حکومت کے جانے کے دن قریب آچکے ہیں،کوئٹہ کے جلسے میں بلوچستان کے عوام جعلی وسلیکٹڈحکومت اور سلیکٹر ز کو پیغام دیں گے کہ انکے دن گنے جا چکے ہیں اگر اسلام آباد جانے کی کال دی گئی تومسلم لیگ(ن) بلوچستان کے کارکن اس میں بھر پور

انداز میں شرکت کریں ۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ میں مسلم لیگ(ن) صوبائی تنظیمی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پرسابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری،مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما پرویز رشید،مصدق ملک ،محمدزبیر،مریم اورنگزیب ، جاوید لطیف ،کیپٹن(ر)صفدر،مرتضیٰ جاوید عباسی ،مسلم لیگ(ن) کے صدر جنرل(ر)عبدالقادر بلوچ،جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ، سابق اسپیکر راحیلہ حمید خان درانی ، حنا پرویزبٹ ، نصیر خان اچکزئی،امیر افضل مندوخیل ،نسیم الرحمن ملاخیل اوردیگر بھی موجودتھے انہوں نے کہا کہ لوگوں کے گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں آج عوام پریشان ہیں کہ بچوں کو روٹی،بیمار افراد کو دوائی دیں یا بجلی گیس کے بل ادا کریں عوام کے پاس ایک کے بعد دوسری چیز کے پیسے نہیں ہوتے میاں نواز شریف نے جس جدوجہد کا آغاز کیا اس میں ابھی صرف گوجرنوالہ اور کراچی کے جلسے ہوئے اور حکومت کی بوکھلاہٹ کا یہ عالم ہے جبکہ کوئٹہ کے جلسے کے بعد جعلی اور سلیکٹڈ حکومت کے تھوڑے دن رہ جائیں گے عوام اور کارکن اپنے ارادے پختہ کریں نواز شریف نے عوام اور ووٹ کی عزت ، حق حکمرانی ،مہنگائی ،جعلی حکومت اور وزیراعظم کی نالائقی سے آنے والی مشکلات کو ختم کرنے کی جدوجہد کا آغاز کردیا ہے جس کے بعد ملک میں جو جدوجہد شروع کی گئی ہے ہمیں امید ہے کہ عوام کے دلوں کے

وزیراعظم نواز شریف واپس آکر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے عوام کو جعلی، نالائق حکومت سے جلد ہی نجات ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ ،مسلم لیگ(ن) ، نواز شریف اور پاکستان کے آئین کا پیغام نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کے طول عرض میں پہنچ چکا ہے ،عوام ووٹ کی عزت کروانے کے لئے اور حق حکمرانی کے لئے نواز شریف کا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے جلسے میں

عوام جعلی سلیکٹڈحکومت ،سلیکٹرز کو پیغام دیں گے کہ انکے دن گنے جا چکے ہیں اور جو عوام ووٹ پر ڈاکہ ڈال کر حکومت بنائی گئی اسکے جانے کے دن قریب آچکے ہیں انہوں نے کہا کہ کارکن عہد کریں کہ اگر اسلام آباد کی کال دی گئی تو بھر پور انداز میں آئیں گے اور اپنے حق کے لئے کھڑے ہونگے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اور کوئٹہ کی عوام نے ہمیشہ عزت ،شفقت

سے نوازا ہے پی ڈی ایم کے جلسے میں بلوچستان کے لوگ بھر پور شرکت کریں ، ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو عملی شکل دینے کا وقت آگیا ہے، نواز شریف نے ملک سے باہر اور بیمار ہوتے ہوئے بھی جدوجہد کا آغاز کیا ہے انہوں نے اس تحریک میں صرف کارکنوں کو آگے نہیں

بلکہ اپنی بیٹی کو عوام کی صف میں کھڑا کیا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں نے پاکستان کے ہر صوبے ، ہر شہر میں اپنی بہن اور بیٹی مریم نواز کے ساتھ جس عقیدت کا مظاہرہ کیا اس سے ایک لمحے کے لئے بھی اپنے والد اور بھائیوں کی کمی محسوس نہیں ہوئی ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…