اتوار‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شیخ رشید نے ریلوے کو کباڑہ بنادیا، رانا ثناء اللہ نے وفاقی وزیر کو فسادی، بربادی اور تباہی کا فارمولہ قرار دیدیا،شدید تنقید

datetime 24  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید نے ریلوے کو کباڑہ بنادیا ہے،کبھی یہ شخص نیب کا ترجمان بنتا ہے اورکبھی اداروں اور کبھی حکومت کا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی واقعے کے بعد

علی بابا اور چالیس چوروں کے ٹولے کی ڈرامے بازی کی حقیقت عیاں ہوگئی ہے،حکومت خود تو متنازعہ ہے،یہ اداروں کو بھی متنازعہ کرنے کی گھناؤنی سازش کررہی ہے،شیخ رشید جیسا آدمی فسادی،بربادی اور تباہی کا فارمولہ ہے،عمران نیازی نے اس کو رکھا ہی مغلظات اور فضولیات بکنے کیلئے ہے،اس کی باتوں کو نہ تحریک انصاف سنجیدہ لیتی ہے اور نہ عوام۔ انہوں نے کہا کہ کراچی واقعے نے کٹھ پتلی حکومت کو بے نقاب کردیا ہے،یہ کرائے کا ترجمان ہر روز دہشتگردی کی دھمکیاں دے رہا ہے،کراچی واقعے کے بعد یہ ڈرامہ سیریل کا پارٹ ٹو ہے،عمران نیازی اور اس کے خوشامدی ترجمانوں میں زرا بھی غیرت ہے تو چلو بھر پانی میں ڈوب مریں،شیخ رشید جیسا کم ظرف شخص عورت کی عزت اور احترام کو سمجھ ہی نہیں سکتا۔

موضوعات:



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)


عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…