جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کو مزید ترقی مل گئی

datetime 24  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما کیس کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ واجد ضیاء کو مزید ترقی مل گئی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کے اجلاس میں گریڈ21 سے 22 میں

ترقیوں کا جائزہ لیا گیا،جس میں مختلف گروپس سے تعلق رکھنے والے 21 افسروں کی گریڈ22 میں ترقی کی منظوری دی گئی ہے،پاناما کی جے آئی ٹی کے سربراہ اور ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کو گریڈ22 میں ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ان کے علاوہ ایڈمنسٹریٹو سروس کے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کو بھی ترقی دی گئی ہے،چیف سیکرٹری آزادکشمیر شہزاد بنگش کو گریڈ22 میں ترقی دی گئی، ایڈیشنل سیکرٹری اقتصادی امور ذوالفقار حیدر کو بھی گریڈ22 میں ترقی دے دی گئی۔اس کے علاوہ ایڈمنسٹریٹو سروس کے عشرت علی،افتخار شیروانی،فرحان عزیز کو بھی ترقی دے دی گئی ہے، فارن سروس کے 4 افسران کو بھی گریڈ22 میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی ہے،اسد مجید، ظہیر جنجوعہ، صفدر حیات، خالد حسین میمن،کسٹم سروس کے احمد مجتبیٰ میمن اور عبدالرشید شیخ کو بھی ترقی مل گئی ہے۔



کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…