جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

خواجہ آصف کے سنگین الزاماتعثمان ڈار نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر بڑا مطالبہ کردیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کی جانب سے  عائد کئے گئے سنگین الزامات کی تحقیقات کرانے کیلئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو  خط لکھ دیا ہے۔ہفتہ کے روز عثمان ڈار کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ  خواجہ آصف  نے وزیر اعظم عمران خان اور مجھ پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں ،

خواجہ آصف کے الزامات بے بنیاد، من گھڑت مفروضوں اور ان کی ذہنی اختراع پر مبنی ہیں، گھٹیا الزامات کی واضح طور پر تردید کر چکا ہوں،یہ الزامات وزیراعظم عمران خان اور میری ساکھ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں،الزامات اس قدر سنگین ہیں کہ ان میں جانی نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے، وزیراعظم کے احکامات پر انہیں جسمانی طور پر نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کی خاطر قومی اسمبلی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی جائے اور کمیٹی کو خواجہ آصف سے الزامات کی تحقیقات کا مکمل اختیار دیا جائے تا کہ  کمیٹی خواجہ آصف سے الزامات کے ثبوت طلب کرے، ثبوت فراہم نہ کئے جانے کی صورت میں خواجہ آصف کے خلاف آرٹیکل 62 کے تحت کاروائی کی جائے۔عثمان ڈار نے   سپیکر کو لکھے گئے خط کے ساتھ خواجہ آصف کے سنگین الزامات پر مبنی ویڈیو کلپ بھی اسپیکر کو بھجوا دیا ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…