اسلام آباد (این این آئی)ایس این جی پی ایل کی انتظامیہ کا رکشہ ڈرائیور پر گیس چوری کا الزام،غریب ڈرائیور نزاکت علی کے گھریلو گیس کا بل 52 ہزار 760 روپے بھجوا دیا ،گیس آفس رابطہ کرنے پر نزاکت کو بل جمع نہ کروانے پر میٹر اتارنے کی دھمکی دے گئی ۔علامہ اقبال کالونی ٹنچ بھاٹہ کے رہاشی رکشہ ڈرائیور نزاکت علی گیلانی نے بتایاکہ چھوٹے چھوٹے
بچے ہیں والدین فوت ہوچکے محنت کرکے گزارا کرتا ہوں،مہنگائی کے باعث بل جمع نہیں کروا سکتا،وزیراعظم سوئی گیس محکمہ سے جان چھڑوائیں۔ انہوںنے کہاکہ بل کی آخری تاریخ 29 اکتوبر ہے جمع نہ کروانے پر بل جرمانہ کے ساتھ 57980 روپے بن جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ پہلے بل کے تمام بقایا جات بھی ادا ہیں ایک بل 620 روپے کا ادا نہیں ہو سکا تھا۔