جمعہ‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کے پرنسپل سکرٹری فواد حسن فواد کے بھائی کوعاصم سلیم باجوہ والا عہدہ دیدیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی) ریجنل پیس انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ، سینئر تجزیہ نگار رؤف حسن کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے۔ عاصم سلیم باجوہ کے مستعفی ہونے کے بعد ریجنل پیس انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ اور سینئر تجزیہ نگار رؤف حسن کو

وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے اور ان کی تعیناتی سے متعلقنوٹیفیکیشن بھی جلد جاری ہوگا۔ رؤف حسن ملکی و غیر ملکی انگریزی اخبارات میں آرٹیکل بھی لکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ ریجنل پیس انسٹی ٹیوٹ پاک افغان ٹریک ٹو ڈائیلاگ کی میزبانی کرتا رہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم سے معاون خصوصی برائے اطلاعات کے اضافی عہدے سے ہٹانے کی گزارش کی تھی جوانہوں نے منظور کرلی تھی۔ وہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے بھائی ہیں، رؤف حسن تحریک انصاف تھنک ٹینک کا حصہ اور ترجمانوں میں بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی برائے اطلاعات کے اضافی عہدے سے دستبردار ہوگئے تھے۔اپنے ایک ٹوئیٹ میں عاصم سلیم باجوہ نے بتایا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم سے معاون خصوصی اطلاعات کا عہدہ واپس لینے کی درخواست کی جوانہوں نے منظور کر لی۔اے پی پی خبر رساں ادارے نے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ان کے ممکنہ سابق معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا نے ملاقات کی۔ یہ بات پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں بتائی گئی تھی، ممکنہ طور پر یوسف بیگ مرزا یہ عہدہ سنبھال سکتے ہیں۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…