لاہور( این این آئی) مناواں میں 26 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر بیٹی کی پیدائش پر اپنی زندگی کاخاتمہ کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ 26 سالہ معیز کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی تھی جس پر اس نے رنج میں آ کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ اہل
خانہ نے پولیس کو اس کے اس عمل کی اطلاع نہیں دی بلکہ خود ہی لاش ہسپتال لے گئے، پولیس نے موقع سے صرف پستول کو قبضہ میں لے لیا۔لاش کوضروری قانونی کارروائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔