کراچی(این این آئی) سندھ حکومت کی جانب سے فلور ملز کو گندم جاری کرنے کے بعد آٹے کی قیمتوں میں 7روپے کلو کمی ہوگئی ہے، ڈھائی نمبر چکی کا آٹا 55روپے کلو ہوگیا، قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے۔دیرآئے درست آئے،بلآخر
سندھ حکومت نے فلورملزکوگندم جاری کردی،پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن سندھ کے سابق چیئرمین خالد مسعود کے مطابق،محکمہ خوراک نے 36روپے 87پیسے فی 100کلوگرام کے حساب سے 85ہزارمیٹرک ٹن گندم جاری کی ہے۔جس کے بعد چکی کا ڈھائی نمبر آٹاریٹیل میں 7روپے کمی سے 55روپے کلو ہوگیا،میدہ فائن آٹابھی 66روپیہوگیا،قیمتوں میں مزیدکمی کا امکان ہے۔ادھرچھوٹی چکی مالکان نے قیمتوں میں ایک دوروزمیں کمی کا امکان ظاہرکیا ہے،فی الحال چھوٹی چکی کا آٹا 75روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں دو ہفتہ قبل چکی کا آٹا 60 سے 62 روپے جبکہ فائن آٹا 66 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا تھا۔