منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

سی سی پی او عمر شیخ کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

datetime 23  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )کیپٹل سٹی پولیس چیف عمر شیخ کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی،مسٹر جسٹس مسعود عابد نقوی نے سی سی پی او کی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے چیف جسٹس کو ارسال کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مسعودعابدنقوی نے

درخواست پر سماعت کی ۔سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیاکہ اسی نوعیت کی درخواست کی آئندہ سماعت3نومبرکوکرچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کرنی ہے ،مناسب ہوگادرخواست کوچیف جسٹس کو بھجوا دیا جائے۔جس پر مسٹرجسٹس مسعودعابدنقوی نے کیس کی فائل چیف جسٹس کوبھجوا دی گئی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ  گریڈ21کاپولیس افسرہی سی سی پی اوتعینات ہوسکتاہے، سی سی پی او گریڈ20کے پولیس افسرہیں لیکن انہیںگریڈ21میں تعینات کیاگیا،پروموشن بورڈ بھی عمرشیخ کی ترقی کی سفارش مسترد کرچکا ہے ۔عمرشیخ نے ترقی نہ ملنے پراسلام آبادہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا،اسلام آباد ہائیکورٹ بھی عمرشیخ کی درخواست مسترد کرچکی ہے ،استدعا کرتے ہوئے کہا کہ سی سی پی او کی تعیناتی کااقدام کالعدم قراردیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…