ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

سی سی پی او لاہور کا عہدہ خطرے میں پڑ گیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی ) کیپٹل سٹی پولیس چیف عمر شیخ کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی،مسٹر جسٹس مسعود عابد نقوی نے سی سی پی او کی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے چیف جسٹس کو ارسال کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے

مسٹر جسٹس مسعودعابدنقوی نے درخواست پر سماعت کی ۔سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیاکہ اسی نوعیت کی درخواست کی آئندہ سماعت3نومبرکوکرچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کرنی ہے ،مناسب ہوگادرخواست کوچیف جسٹس کو بھجوا دیا جائے۔جس پر مسٹرجسٹس مسعودعابدنقوی نے کیس کی فائل چیف جسٹس کوبھجوا دی گئی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ گریڈ21کاپولیس افسرہی سی سی پی اوتعینات ہوسکتاہے، سی سی پی او گریڈ20کے پولیس افسرہیں لیکن انہیں گریڈ21میں تعینات کیاگیا،پروموشن بورڈ بھی عمرشیخ کی ترقی کی سفارش مسترد کرچکا ہے ۔عمرشیخ نے ترقی نہ ملنے پراسلام آبادہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا،اسلام آباد ہائیکورٹ بھی عمرشیخ کی درخواست مسترد کرچکی ہے ،استدعا کرتے ہوئے کہا کہ سی سی پی او کی تعیناتی کا اقدام کالعدم قراردیا جائے۔

موضوعات:



کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…