لاہور( این این آئی )سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور سابق وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے والد میاں محمد شریف کی 16ویں برسی 29اکتوبرکو منائی جائے گی ۔برسی کے سلسلہ میں جاتی امراء رائے ونڈ میں تقریب منعقد کی جائے گی جہاں پر
مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور اجتماعی دعا کی جائے گی ۔نواز شریف لندن میں اپنے والد کی برسی کا اہتمام کرینگے۔ میاں محمد شریف 24اکتوبر2004کو جدہ میں انتقال کر گئے تھے وہ اپنے خاندان کے ہمراہ سعودی عرب میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔ ان کی میت کو پاکستان لا کر جاتی امراء رائے ونڈ میں تدفین کی گئی ۔