امداد نہ ملنے کی وجہ سے مختار مائی گرلز سکول بند کر دیا گیا،سینکڑوں طالبات تعلیم سے محروم

22  اکتوبر‬‮  2020

مظفر گڑھ (این این آئی)ضلع مظفر گڑھ میں امداد سے چلنے والا مختار مائی گرلز اسکول بند کر دیا گیا جس کے مطابق 6 سو سے زائد طالبات تعلیم سے محروم ہو گئیں۔مظفر گڑھ میں اسکول کھولنے والی مختار مائی نے اس حوالے سے کہا کہ

فنڈز اور امداد نہ ملنے پر اسکول نہیں چلا سکتی۔انہوں نے کہا کہ اسکول کی عمارت ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نام کر دی ہے، تاہم 4 ماہ بعد بھی محکمہ تعلیم نے اس اسکول میں عملہ تعینات نہیں کیا۔سی ای او ایجوکیشن سید کوثر حسین شاہ کے مطابق مذکورہ اسکول کی تنخواہوں اور دیگر اخراجات کے لیے 2 کروڑ روپے سے زائد کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ منظوری کے لیے 2 ماہ قبل سمری ایجوکیشنل ڈیپارٹمنٹ کو بھیجی تھی، بجٹ منظور ہونے کے بعد اسکول کھول دیا جائیگا۔واضح رہے کہ پنچائت کے حکم پر اجتماعی زیادتی کاشکار ہونے والی خاتون مختار مائی نے مخیر افراد کے تعاون سے 2002ء میں جتوئی کے علاقے میں لڑکیوں کا یہ اسکول قائم کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…