ٹائیگر فورس کا مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ایکشن ،بڑے پیمانے پر اشیاء برآمد

22  اکتوبر‬‮  2020

لاہور/سیالکوٹ(این این آئی) ٹائیگر فورس نے مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ایکشن کا آغاز کردیا، ٹائیگر فورس کی نشاندہی پر انتظامیہ نے مختلف شہروں میں چھاپے مار کر بڑی مقدار میں اسٹاک تحویل میں لے لیا جبکہ ملوث افراد پر بھاری جرمانے بھی کئے

گئے۔تفصیلات کے مطابق مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ٹائیگر فورس کا ایکشن شروع ہوگیا، ٹائیگر فورس کی نشاندہی پر انتظامیہ نے مختلف شہروں میں چھاپے مارے، چھاپوں کے دوران سیالکوٹ میں آٹا، چینی اور چاول کی ذخیرہ اندوزی پکڑی گئی، انتظامیہ نے بڑی مقدار میں اسٹاک تحویل میں لے کر اسٹورسیل کر دئیے۔ٹائیگر فورس کی اطلاع پرلاہور کے مختلف علاقوں میں بھی کارروائیاں کی گئیں، ضلعی انتظامیہ نے ہنجروال میں واقع گودام پر چھاپہ مار کر چینی کے 50 کلو کے800 سے زائد تھیلے برآمد کرلیے اور ملوث افراد پربھاری جرمانے جبکہ 4 ذخیرہ اندوزوں کیخلاف ایف آئی آردرج کرلی گئی۔ٹائیگر فورس نے شہروں کے مختلف اسٹورز اوردکانوں پر فرضی خریداری کی ، خفیہ سروے میں اشیائے ضروری کی زائد قیمت میں فروخت بھی پکڑی گئی ، جس کے بعد ناجائز منافع خوری میں ملوث دکانداروں کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے اوورچارجنگ پربھاری جرمانے عائد کئے اور متعدد دکانیں سیل کردیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…