جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کرنیوالوں نے یک جنبش قلم 749 خاندانوں کے چولہے بجھا دیے،لاکھوں پاکستانی بیروزگارہو گئے

datetime 22  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت نے یک جنبش قلم ریڈیو پاکستان سے تعلق رکھنے والے 749 خاندانوں کے چولہے بجھا دیئے،ایک کروڑ نوکریاں دینے کا نعرہ لگانے والا نالائق اعظم لاکھوں پاکستانیوں کو بیروزگار کر چکا۔بلاول بھٹو زرداری نے ریڈیو پاکستان کے ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کرنی کی شدید مذمت

کرتے ہوئے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت نے یک جنبش قلم 749 خاندانوں کے چولہے بجھا دیئے۔انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کے ملازمین سے پہلے پی ٹی ڈی سی کے 450 ملازمین کو فارغ کیا گیا۔ اسٹیل ملز کے 9 ہزار سے زائد ملازمین کا روزگار بھی سلیکٹڈ حکمرانوں کی آنکھ میں کھٹکتا ہے۔ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومتیں بھی وفاقی حکومت سے کم نہیں، آئے روز چھانٹیاں کرتی رہتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب حکومت ہی بلاجواز ملازمین فارغ کرنے لگے، تو نجی سیکٹر میں ملازمین کی نوکریوں کا کیا ہوگا۔ کورونا وائرس کے باعث عالمی معیشت اور سلیکٹڈ وزیراعظم کی وجہ سے ملکی معیشت کی حالت دگرگوں ہے۔ ایسے مشکل حالات میں ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے والے آئی ایم ایف کے وفادار ہیں۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ نااہل و نالائق حکمران عوام کے ذریعہ معاش کے لیئے سونامی بن کر آئے ہیں۔ مثالیں ریاستِ مدینہ کی دیتے ہیں، لیکن ان کے کام مسولینی اور ہٹلرسے بھی بدتر ہیں۔ جب سے سلیکٹڈ حکومت آئی ہے، عوام اچھی خبر سننے کو ترس گئی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس ہو تو شہری سہم جاتے ہیں، وزیراعظم نوٹس لے تو ملک میں خوف کی لہر دوڑ جاتی ہے۔ زبان زدِ عام ہے، موجودہ وفاقی کابینہ کا کام فقط بجلی، گیس، تیل کی قیمتیں بڑھانا اور بیروزگار کرنا ہے۔ اگر حکومت کو خراب کارکردگی والا ایک ملازم برداشت نہیں، تو قوم ایک نالائق وزیراعظم

کو کیوں جھیلے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ریڈیو پاکستان کے ملازمین سمیت مختلف اداروں سے بلاجواز برطرف کیئے گئے ملازمین کے ساتھ ہے۔ پیپلز پارٹی ہر فورم پر نوکریوں سے نکالے گئے سرکاری ملازمین کا آواز بنے گی۔

نالائق حکمرانوں کو گھر جانے کا وقت قریب ہے، آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی حکومت آئے گی، پاکستان میں روزگار اور خوشحالی لائے گی۔ تمام برطرف ملازمین کو فوری بحال کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…