لاہور(این این آئی)ڈولفن و پولیس رسانس یونٹ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے طالبہ جاں بحق ہو گئی،ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے قریب
ڈولفن وپولیس رسپانس یونٹ کا ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ہوگیا۔ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر طالبہ جاں بحق ہو گئی۔بتایا گیا ہے کہ تینوں مسلح ڈاکو ؤں نے سمن آباد ملت پارک میں یکے بعد دیگرے وارداتیں کی،ڈولفن سکواڈ پی آر یو ڈاکوؤں کا تعاقب کر رہے تھے،پنجاب یونیورسٹی کے قریب ڈاکوں نے ٹیم پر فائرنگ کر دیں۔ڈاکو کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر فاطمہ نامی طالبہ موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ڈولفن و پی آر یو نے تینوں مسلح ڈاکوؤں ارشد،فیصل اورحسن کو گرفتار کر لیا۔اطلاع ملنے پر مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ڈولفن نے گرفتار ہونے والے ڈاکو ؤٰں کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔قانونی کارروائی کے بعد جاں بحق ہونے والی لڑکی کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔آئی جی پنجا ب انعام غنی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور عمر شیخ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔