اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر اینکر پرسن کامران خان کو آئی سندھ کے اغواء کے دعویٰ پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا ، حامد میر نے کامران خان کواپنی خبر کی تردید کرنے سے روک دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر
کامران خان جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہاں جی! کچھ کہیں گے آپ یا نہیں؟ آپکے ناقابل تردید ذرائع نے کل مجھے بھی فون کیا تھا اور وہی کہا جو آپ نے بغیر تصدیق کئے لکھ مارا میں نے انکو جو جواب دیا تھا وہ ذرا انہی سے پوچھ لیجیئے اور آئندہ اپنے ان ذرائع کے کہنے پر میری خبر کی تردید مت کیجئے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حامد میر نے خبر دی تھی کہ آئی جی سندھ مشتاق مہر کو اغوا کر کے کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر دستخط کروائے گئے ہیں جس پر سینئر اینکر پرسن کامران خان نےردعمل دیتے ہوئےکہا تھا کہ ’’پی ڈی ایم اندرونی کھیل شروع مریم بی بی آئندہ سندھ آنے کی دعوت سوچ کر قبول فرمائیں ناقابل تردید زرائع بتاتے ہیں کہ آئی جی سندھ مشتاق مہر ہنستے کھیلتے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے تمام مراحل میں اپنے سینئر اہلکاروں کے ساتھ شریک رہے اغوا وغیرہ کی کہانی مریم بی بی کی تسلی کے لئے ہے۔