شہباز شریف کو جیل بھیجنے کا حکم جاری

20  اکتوبر‬‮  2020

لاہور(آن لائن)احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی نیب کی درخواست مسترد کردی اورجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجوا دیا۔منگل کے روز مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں احتساب عدالت کے رو برو پیش کیا گیا،شہبازشریف کو احتساب عدالت کے جج جوادالحسن کی عدالت میں پیش کیاگیا،

نیب نے شہبازشریف کے مزید14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،وکیل امجد پرویزکے موجود نہ ہونے پر شہبازشریف نے خود دلائل دیئے۔شہبازشریف نے کہاجو سوالنامے دیئے وہ دوبارہ دے دیئے،ان کے جواب دے چکا ہوں ،جو ریفرنس کاحصہ ہیں ،شہبازشریف نے کہاکہ پورے ہفتے میں صرف15 منٹ مجھ سے تفتیش ہوئی ،ان 15 منٹوں میں وہی سوال کئے جو پہلے کئے ،نیب والے تو سوالنامہ دیکر اٹھ کر جا رہے تھے میں نے انہیں روکا۔شہبازشریف نے دعویٰ کیا مجھے نیب کی حراست میں 85 روز ہوگئے ہیں ،شہبازشریف کے بیان پر نیب کے تفتیشی افسران حیران رہ گئے ،شہبازشریف نے کہا کہ اس سے پہلے بھی نیب کے عقوبت خانے میں رہ چکا ہوں،21 روز یہ ملا لیں تو 85 دن بن جاتے ہیں ،نیب تفتیشی افسر نے کہاکہ شہبازریف کو سوالنامہ دیا،شہبازشریف نے کہاکہ اگر میں جواب نہیں دوں گا تو میرانقصان ہوگا،شہبازشریف نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ یہ بات عدالت کہہ چکی ہے میں کوئی جواب نہیں دوں گا،تفتیشی افسر نے کہاکہ شہباز شریف کو مختلف اکا?نٹس دکھا کر سوال جواب کئے گئے ،احتساب عدالت نے نیب کی شہبازشریف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی ،شہبازشریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی ہدایت کردی ۔



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…