اسلام آباد (این این آئی)امیرِ جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے نواز شریف اور وزیراعظم عمران خان کے حالیہ بیانات پر’ ٹْرتھ کمیشن اینڈ ریکنسلیشن کمیشن ‘بنانے کا مطالبہ کردیا۔سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ سابق وزیراعظم نے بہت سے حقائق پر سے پردہ اٹھایا ،موجودہ وزیراعظم
نے کنونشن سینیٹر اسلام آباد میں سلطانی گواہ بن کر اس کا اقرارکیا ہے۔سراج الحق نے کہاکہ سابق وزیر اعظم اور موجودہ وزیر اعظم کی باتوں میں رتی برابر فرق نہیں تھا۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ معاملے کی تحقیقات کے لیے ٹرتھ اینڈ ریکنسلیشن کمیشن (سچائی اور مصالحتی کمیشن) قائم کیا جائے۔