اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی خاتون اینکر کی جانب سے کراچی جلسے میں شریک ایک بزرگ خاتون سے سوال پوچھا کہ آپ کہاں سے اور یہاں پر کیوں آئی ہیں ؟ جس کے جواب میں بزرگ خاتون کا کہنا تھا کہ میںٹنڈو جام سے ہوں اور یہاں بلاول بھٹو زرداری کی
برسی میں آئی ہوں ۔ دوسری جانب گزشتہ روز پی ڈی ایم کراچی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ اگر بدھ تک آرڈیننس واپس نہیں لیا تو سینیٹ میں قرار داد پاس کرکے مذکورہ آرڈیننس کو لات مار کر کے باہر پھینک دینگے، آئی لینڈ سندھ اور بلوچستان کی ملکیت ہے، وفاق کو آئی لینڈ پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے،کراچی کے لیے ایک ہزار ارب روپے کا پیکج دھوکا نکلا،بھٹو اور بے نظیر نے ملک میں جمہوریت کی بقا کیلئے اپنا خون دیا، عوام کے تحفظ کر نے والے ادارے کمزور کئے جارہے ہیں،آئین کی بقا کی جنگ لڑنی ہے،پنجاب میں ڈمی وزیراعلیٰ لگا کر پنجاب کے عوام کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے،مخالفین کے لیے نیب کا اندھا قانون ہے اور سلیکٹڈ وزیراعظم کے دوستوں کے لیے ساری چھوٹ ہے،لاپتہ ہونے والے افراد کی ذمہ دار ریاست ہے،عمران خان کا غرور پاکستان کے عوام مٹی میں ملا دے گی، کٹھ پتلی وزیراعظم اور ان کے سہولت کاروں کو ماضی کے آمر کو یاد کرنا چاہیے،ہماری جمہوریت کے ساتھ کھیل بند کرنا ہوگا،