شہزاد اکبر اپنا ٹکٹ کرالیں، جلد آپ کا کیساتھ کیا ہوگا ؟ شاہد خاقان عباسی نے انتباہ جاری کر دیا

14  اکتوبر‬‮  2020

گوجرانوالہ(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اعلان کیا ہے کہ پی ڈی ایم کا جلسہ 16 اکتوبر کو جی ٹی روڈ گوجرانوالہ میں ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پولیس ہمارا راستہ نہیں روک سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ

انتظامیہ عمران خان اور عثمان بزدار کی ملازم نہیں ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ سسٹم سے چھٹکارے کا آغاز گوجرانوالہ سے ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میں شہزاد اکبر سے کہوں گا کہ اپنا ٹکٹ کرالیں، جلد آپ کا حساب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آج ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے اور موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔(ن )لیگ کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تین اکتوبر کو جناح اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے کے لیے درخواست دی تھی لیکن آج تک اجازت نہیں دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج فیصلہ کیا گیا ہے کہ جلسہ جی ٹی روڈ گوجرانوالہ میں ہو گا۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کنٹینرز کبھی بھی عوام کا راستہ نہیں روک سکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں 200 افراد نے شرکت کی تھی ،گوجرانوالہ کا جلسہ تاریخی اہمیت کا حامل ہو گا۔سابق وزیر اعظم نے کہاکہ پنجاب کے چیف سیکریٹری جواد رفیق، محکمہ داخلہ کے سیکریٹری مومن آغا، کمشنر گوجرانولا سمیت دیگر سے گزارش کروں گا کہ آپ وزیراعظم عمران خان کے ملازم نہیں ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آپ حکومت پاکستان کے ملازم ہیں، اگر آپ عوام کا آئینی حق چھینیں گے تو کل آپ کو انتظامی معمولات کا سامنا کرنا پڑے گا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر آج حکومت پریشان نہیں ہوتی تو سیکڑوں کی تعداد میں کنٹینرز جمع نہیں کیے جاتے اور جلسہ کرنے کے لیے دی گئی درخواست پر جواب موصول ہوتا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…