اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور موٹرو ے کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے عابد کی گرفتاری کے لیے جال بچھایا اور اس کی بیوی کو فون اور نمبر فراہم کیا، یہ نمبر بیوی نے عابد سے رابطے کیلئے استعمال کیا۔
ذرائع کے مطابق عابد نے اہلیہ کو اسی فون پر کال کرکے بتایا کہ وہ فیصل آباد آئے گا جس کے بعد اس کی اہلیہ کو فیصل آباد پہنچایا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے اس کی اہلیہ کو فیصل آباد پہنچا کر سادہ لباس اہلکاروں کا جال بچھایا اور جیسے ہی ملزم ملاقات کے لیے پہنچا تو اس کو حکمت عملی کے تحت بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کرلیا گیا ۔قبل ازیں گجرپورہ آبرو ریزی کیس کے مفرور ملزم عابد ملہی کو گرفتار کرلیا گیا، نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق گجرپورہ آبرو ریزی کیس کا مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون کو بچوں کے ہمراہ آبرو ریزی کا نشانہ بنایاتھا۔ملزم کو پولیس نے فیصل آباد میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا ، کیس میں گرفتار دوسرا ملزم شفقت پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں موجود ہے۔