لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں ائیر آفیسر کمانڈنگ، سنٹرل ائیر کمانڈپاکستان ائیر فورس لاہور، ائیروائس مارشل ظفر اسلم نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملک کے دفاع کیلئے پاک فضائیہ کی
خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ائیرفورس پر پوری قوم کو ناز ہے اورپوری دنیا پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا لوہا مانتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ائیرفورس سوشل سیکٹر میں بھی سرگرم عمل ہے۔تعلیم سمیت سوشل سیکٹر کے ہر شعبے میں پاک فضائیہ سے بھرپور تعاو ن کیا جائے گا۔پنجاب حکومت او رپاک فضائیہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں معاونت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ فورٹ منرو میں کیڈٹ کالج کی تعمیر کے پراجیکٹ کی جلد تکمیل کیلئے کوشاں ہیں اور اس کالج کیلئے مزید وسائل فراہم کریں گے۔