ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

مسجد وزیرخان میں گانے کی عکسبندی،انکوائری میں سارا ملبہ کس پر ڈال دیا گیا، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 12  اکتوبر‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) مسجد وزیرخان میں گانے کی عکسبندی کے معاملے پر انکوائری مکمل کر لی گئی، منیجر اشتیاق احمد سمیت تین ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کی سفارش کر دی گئی۔محکمہ اوقاف ومذہبی امور کے زیرانتظام مسجد وزیر خان

میں گانے کی عکسبندی کرانے کا سارا ملبہ محکمہ اوقاف کے افسران و ملازمین پر ڈال دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمانہ کارروائی میں منیجر سمیت تین ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جن میں معطل ہونیوالے منیجر مسجد وزیر خان اشتیاق احمد، سینئر کلرک محمد ریاض اور جونیئر کلرک عمران شامل ہیں۔انکوائری آفیسر ایڈیشنل سیکرٹری اطہر مسعود نے سفارشات مرتب کی ہیں جس میں تینوں ملازمین کی جبری ریٹائرمنٹ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔واضح رہے کہ مسجد وزیرخان میں گانے کی عکسبندی کرانے پر وزیراعلی پنجاب نے نوٹس لیا تھا جس کے بعد انکوائری کے دوران مسجد کا تقدس پامال ہونے کی وجہ سے ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…