جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

معروف یونیورسٹی میں فیل کرنے کی دھمکی دیکرلڑکیوں کی آبروریزی متاثرہ لڑکی سامنے آگئی ، گروہ میں کون کون ملوث ہے؟تہلکہ خیز انکشافات

datetime 12  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جی سی یونیورسٹی ساہیوال کیمپس میں لڑکیوں کو فیل کرنے کی دھمکی دے کران کی آبروریزی کرنے کا انکشاف ،تفصیلات کے مطابق کیمپس کی ایک طالبہ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ لڑکیوں کو امتحان میں نمبر لگوانے کے لیے

پرنسپل سہیل طارق اپنی خواہشات پوری کرنے کے لیے مجبور کرتاہے،ہاسٹل میں مقیم لڑکیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔متاثرہ طالبہ نے بتایا کہ اپنی خواہش پوری کرنے لیے فراز حنیف، کیمسٹری سے یونس کھوکھر،سکیورٹی آفیسر محمد سرمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عارفنے گروہ بنا رکھا ہے جو لڑکیوں کو مجبور کرکے چوہدری سہیل طارق کو پیش کرتے ہیں۔متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا کہ فراز حنیف نے اسے نشانہ بنایا اور اسے فیل کرنے کی دھمکی دی جب میں نے انہیں میڈیا پر جانے کی دھمکی دی تو ایک لاکھ روپے رشوت لے کر میرا سمسٹر کلیر کر دیا۔متاثرہ طالبہ نے اپنے ویڈیو بیان میں مزیدکہاکہ انہوں نے چیئر مین نیب،وائس چانسلر اور وزیر اعلیٰ کو درخواستیں دیں مگر کسی نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، تنگ آکر میڈیا کا سہارا لے رہی ہوں،انہوں نے وزیر اعلیٰ،وزیراعظم اور چیف جسٹس پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیااور کہا ہے کہ ادارے سے کالی بھیڑوں کو نکال کر انہیں انصاف فراہم کیا جائے ۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…