جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ایمپائر نے بھی اپنوں کے جھرمٹ میں ’’پی ڈی ایم الیون‘‘ کے مقابلے میں ’’عمرانی الیون‘‘ کے ساتھ دینے کا اعلان ڈنکے کی چوٹ پر کردیا ،حافظ حسین احمد کا دعویٰ

datetime 11  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ( آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ کرکٹ میں ایمپائر کے ساتھ ’’میچ فکسنگ ‘‘ کے عالمی شہرت یافتہ نے سیاسی سیریز میں بھی اسی ’’طریقہ واردات‘‘ کو اپنائے رکھا دراصل عمرانی یوٹرن ان کی سیاسی ’’بال ٹمپرنگ‘‘ ہے ۔ وہ اتوار کو پی ڈی ایم کے رہنماؤں اور جانثاروں سے تربیتی گفتگو اور میڈیا سے بات چیت کررہے

تھے۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ 126دن کے ’’عمرانی پلس قادری‘‘ دھرنے میں ایمپائر کی ’’انگلی‘‘ کا تو بار بار کروٹ بدل ، بدل کر اعتراف کیا گیا ، بلکہ ’’انگلی‘‘ اٹھانے کے لیے بھی ایمپائر کوملاقات کرکے آمادہ کرنے کی ناکام کوشش بھی کی گئی، انہوں نے کہا کہ ابھی بھی وہی طرز عمل اپنایا جارہا ہے اور انصافی وکلاء کے خطاب میں نہ صرف ایمپائر کو ساتھ ملانے بلکہ مخالف ٹیم کے خلاف بال ٹمپرنگ اور ’’فاؤل گیم‘‘ کی بھی دھمکی دی گئی اور ماشاء اللہ ایمپائر نے بھی اپنوں کے جھرمٹ میں ’’پی ڈی ایم الیون‘‘ کے مقابلے میں ’’عمرانی الیون‘‘ کے ساتھ دینے کا اعلان ’’ڈنکے کی چوٹ پر کردیا‘‘۔ حالانکہ تاریخ شاید ہے کہ گوجرانوالہ جہاں سے 16اکتوبر کو احتجاجی سیریز کا آغاز ہوگا وہاں کی ’’سیاسی پچ‘‘ پی ڈی ایم الیون کے لیے ماضی کی طرح کارآمد ہے جب اس وقت کے ایمپائر کو بھی میچ کا فیصلہ ہمارے حق میں کرنا پڑا تھا، انہوں نے کہا کہ ایمپائر کے قریب ’’عمرانی الیون‘‘ کا پنڈی میں آج کے ’’نیٹ پریکٹس‘‘سے واضح ہوگیا کہ ایمپائر کی مداخلت اور تعاون نے اُن کو کچھ زیادہ آرام پسند اور کاہل بنادیا ہے ، اس لیے وہ گوجرانوالہ سے شروع ہونے والی سیریز کے تماشا ئیوں کو کبھی ’’کرونا‘‘ سے اور کبھی پکڑ دھکڑ کے جیلوں میں ڈالنے سے ڈرارہے ہیں لیکن ان کی الٹی گنتی 16اکتوبر سے شروع ہورہی ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…