بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف کیخلاف بغاوت کی ایف آئی آر درج ہونے پر وزیراعظم نے کیا کہا ؟عمران خان کے ردعمل پر ن لیگ والے بھی حیران رہ گئے

datetime 5  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف کیخلاف بغاوت کی ایف آئی آر پر وزیراعظم نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ پیر کو وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بغاوت کے

مقدمے بنانا ہماری پالیسی نہیں ہے، یہ نواز شریف کے دور کی باتیں ہیں، تحریک انصاف سیاسی جماعت ہے سیاست کی شطرنج پر ابھی ہماری چال باقی ہے۔انہوں نے لکھا کہ مسلم لیگ ن پیادے بچائے شاہ اور وزیر کا کھیل ابھی دور ہے، ابھی کھیل شروع ہوا ہے جلدی کیا ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ میاں نواز شریف سے متعلق درج کی گئی ایف آئی آر وزیر اعظم کو کوئی علم نہیں تھا جب میں ان کے علم میں لایا کہ اس طرح ایک ایف آئی آر ہوئی ہے جس میں نواز شریف اور دیگر لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے انھوں نے شدید ناپسندیدگی کا اظہار کیا، ہو سکتا ہے کسی نے کاروائی ڈالنے کیلئے ایسا کیا ہو دیکھتے ہیں۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کیلئے بینظیر بھٹو شہید کے قاتلوں کے ہمدرد کو اپنا لیڈر قبول کرنا مشکل ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت کا فیصلہ ذولفقار بھٹو اور بینظیر کے نظریات سے متصادم ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو قیادت پر دباؤ بڑھانا چاہئے کہ اس اتحاد سے باہر نکلیں جو دراصل انتشارکاایجنڈا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…